پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شروع ہوگا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شروع ہوگا
لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر ) سہ پہر تین بجے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوگا ۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بل 2013ءکا منظور کیا جانےوالا ترمیمی مسودہ پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات غیر سیاسی اور غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسکے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ایوان میں موجود اپوزیشن جماعتوںکے پارلیمانی لیڈرز کے درمیان ٹیلیفونک رابطے بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اس حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کے حوالے سے بھی ابتدائی بات چیت کی ہے تاہم اسکا حتمی فیصلہ آج کئے جانے کا امکان ہے ۔
پنجاب اسمبلی/اجلاس
a