• news

سنسناٹی ماسٹرز : رافیل نڈال اور وکٹوریہ آزارینکا نے ٹائٹل جیت لیا

اوہائیو(اے پی پی) سنسناٹی ماسٹرز، مردوں میں رافیل نڈال اور خواتین میں وکٹوریہ آزارینکا نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں رافیل نڈال نے جان ازنر اور وکٹوریہ آزارینکا نے سرینا ولیمز کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق اوہائیو میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل میں عالمی نمبر چار ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے امریکا کے جان ازنر کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 (10-8 ) اور 7-6 (7-3 ) سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ویمنز سنگلز کے فائنل میں عالمی نمبر دو بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز کو دلچسپ مقابلے 2-1 سے شکست دی، آزارینکا کی جیت کا سکور 2-6 ، 6-2 اور 7-6 رہا۔ کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آزارینکا نے کہا کہ یہ ایک بڑی فتح ہے اور وہ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن