اسلامک سالیڈیٹری گیمز 22 ستمبر سے انڈونیشیا میں شروع ہونگی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کا 96 رکنی وفد تیسری اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں شرکت کرے گا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خواجہ فاروق سعید کے مطابق اسلامک گیمز 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں اتھلیٹکس ‘ بیڈ منٹن ‘ باسکٹ بال ‘ کراٹے ‘ سوئمنگ ‘ ٹینس ‘ تائیکوانڈو‘ والی بال انڈور اور ووشو مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتھلیٹکس مقابلوں میں 6 مرد اور 4 خواتین ‘ جبکہ بیڈ منٹن میں 2 مرد اور 2 خواتین حصہ لیں گی۔ اسی طرح 4مرد اور 2 خواتین کراٹے مقابلوں ‘ سوئمنگ ‘ ٹینس ‘ تائیکوانڈو اور ووشو میں 4 ‘ 4 کھلاڑی پاکستان کی طرف سے نمائندگی کریں گے۔ اس طرح والی بال کی ٹیم 12کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی انہوں نے کہا کہ مختلف مقابلوں میں 30 افیشلز بھی جائیں گے۔