• news

پاکستان، ترکی، افغانستان کی مشترکہ فوجی مشقیں ترک صوبے اسپرٹا میں شروع

انقرہ (آن لائن) ترکی، افغانستان اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں پیر سے ترکی میں شروع ہو گئیں۔ یہ بات ترکی کے جنرل سٹاف کی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشقیں ترکی، افغانستان اور پاکستان کی افواج کی سپیشل فورسز کی ڈویژنز کی طرف سے منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان مشقوں کامقصدان ملکوں کی سپیشل فورسز کے درمیان تعاون بڑھانا اور اسی طرح مشترکہ آپریشنز میں تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔ مشقیں اسپرٹا صوبے میں منعقد ہو رہی ہیں جو 28 اگست تک جاری رہیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن