• news

یونیورسٹی آف سرگودھا نے بی اے‘ بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا‘ طالبان بازی لے گئیں

سرگودھا (نامہ نگار) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام بی اے / بی ایس سی پہلے سالانہ امتحان 2013ءکے نتیجہ کا اعلان کر دیا ہے۔ مذکورہ امتحان میں کُل 19886 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 6747 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 34.06 فیصد رہا ہے۔ طالبات بازی لے گئیں۔ بی اے کے امتحان میں کُل 16310 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 5510 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں بی اے میں کامیابی کا تناسب 33.93 فیصد رہا ہے جبکہ بی ایس سی کے امتحان میں مجموعی طور پر 3576 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 1237 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح بی ایس سی میں کامیابی کا تناسب 34.67 فیصد رہا ہے، مذکورہ امتحان میں 8894 طلبا اور 10992 طالبات نے حصہ لیا جن کی کامیابی کا تناسب بالترتیب 27.78 فیصد اور 39.16 فیصد رہا ہے۔ بی اے میںضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والی پرائیویٹ طالبہ صبا کرن رول نمبر 15576 نے 631 نمبر لے کر پہلی، ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ طالب علم محمد احمر علی رول نمبر 7983 نے 622 نمبرکے لے دوسری اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین سلانوالی ضلع سرگودھا کی ریگولر طالبہ فرےحہ نورین رول نمبر 1483 نے 619 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بی ایس سی میں سپیرئیر کالج سرگودھا کی ریگولر طالبہ ندا یعقوب رول نمبر 4080 نے 675 نمبر لے کر پہلی، سپرونگز کالج گجرخان ضلع راولپنڈی کی ریگولر طالبہ سحرش گل، رول نمبر 5226 نے 661 نمبر لے کر دوسری اور سپیرئیر کالج سرگودھا کی ریگولر طالبہ عائشہ اصغر رول نمبر 4082 نے 651 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے / بی ایس سی پہلے سالانہ امتحان 2013ءمیں سپیرئیر کالج سرگودھا کی ریگولر طالبہ ندا یعقوب رول نمبر 4080 نے 675 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پوزیشن ہولڈر کو 30 ہزار، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے پوزیشن ہولڈر کو 20 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے پوزیشن ہولدڑ کو 10 ہزار نقد انعام اور خصوصی شلیڈز بھی دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن