• news

مصر: ہنگاموں کے الزام میں مرسی پر فرد جرم‘ پولیس وین پر راکٹ حملہ‘ 24 اہلکار ہلاک

قاہرہ خرطوم (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) مصر کے معزول صدر محمد مرسی پر 2012ءمیں ہونے والے ہنگاموں میں ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے عرب ٹی وی کے مطابق مصری پبلک پراسیکیوٹر نے محمد مرسی کو 15 دن کے ریمانڈ پر حراستی مرکز بھیج دیا ۔ ادھر انڈونیشیاءمیں ہزاروں افراد نے مصری اسلام پسندوں کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ این ای نآئی کے مطابق صحرائے سینائی میں شدت پسندوں کے پولیس وین پر راکٹ اور دستی بم حملے سے 24 اہلکار اور 3 زخمی ہو گئے۔ ثناءنیوز کے مطابق مصر کے قومی اتحاد برائے بحالی جمہوریت کی اپیل پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں قاہرہ کی 9 مساجد سے احتجاجی جلوس نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے حلوان، نبی سویف اور اسیوط میں ہونے والے مظاہرے خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔ مصری وزیر خارجہ نبیل فہمی سوڈان کے دورے پر پہنچ گئے انہوں نے کہا مصر درست راستے پر جا رہا ہے ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دینگے وہ مصری عوام کو خوفزدہ کرے ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مصر میں خونریزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا عالمی قانون کی خلاف ورزی کی گئی سیکرٹری جنرل سلال شیٹی نے بیان میں عبوری حکومت پر زور دیا وہ تشدد کے خاتمے کے اقدامات کرے۔ قطبی عیسائی کمیونٹی نے فوج اور پولیس کے اقدامات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے مظاہرین تشدد ترک کر دیں اردن کے وزیراعظم نے آرمی چیف سے کہا ہے وہ ڈٹے رہے فوج چلی گئی تو مصر ختم ہو جائیگا برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا مشرقی وسطی میں بحران صورتحال ایک دہائی تک برقرار رہ سکتی ہے لیکن ہمیں جمہوری عمل کی حمایت کرنا ہوگی۔ دریں اثناءامریکی بحری بیڑا یو ایس ایس ”ہیری ٹرومین“ کشیدگی کے باوجود شہر سویز سے گزرا ہے ۔ آن لائن کے مطابق ترکی نے اپنے شہریوں کو مصر کے سفیر سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن