• news

افغان صدر نے طالبان کیساتھ خفیہ ملاقات پر اٹارنی جنرل کو برطرف کردیا

کابل (آن لائن) افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان کیساتھ خفیہ ملاقات پر اٹارنی جنرل محمد اسحق الوکو کو برطرف کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ افغان عہدیدار اور رکن قانون ساز اسمبلی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اٹارنی جنرل محمد اسحق الوکو نے دبئی میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم کیساتھ مبینہ طور پر خفیہ ملاقات کی جس پر صدر حامد کرزئی نے انہیں برطرف کردیا۔ ایک رکن پارلیمنٹ نے بھی اٹارنی جنرل کی برطرفی کی تصدیق کی ہے تاہم اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے برطرفی کی تردید کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن