بہار میں ٹرین نے 40 ہندو یاتریوں کو کچل دیا‘ مشتعل افراد نے ٹرین کو آگ لگا دی
نئی دہلی (ثناءنیوز) بھارتی ریاست بہار میں ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم ازکم40 افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں، جب ایک تیز رفتار ٹرین نے ٹریک کراسنگ پر ہندو یاتریوں کو کچل دیا۔ بتایا گیا ہے کہ چھوٹے سے گاﺅں دھمارہ کے قریب واقع ریلوے لائنز پر رونما ہونے والے اس حادثے میں چالیس افراد زخمی بھی ہو گئے۔ اس حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے ٹرین کے ڈرائیور کو مار مار کر ہلاک کر دیا اور ٹرین کی متعدد بوگیوں کو نذر آتش کر دیا۔ ریلویز کے ترجمان امیتابھ پرابھاکر کا کہنا تھا کہ ہماری معلومات کے مطابق کم از کم دس ہندو زائرین آج اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ ریل کی پٹری پر سرخ اشارے کے باوجود اسے عبور کر رہے تھے۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ڈرائیور کو ہلاک کرکے ٹرین کو آگ لگادی۔ بھارتی ریاست بہار میں طوفانی رفتار سے آنے والی ٹرین نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھادی۔ دھامارا گھٹ اسٹیشن کے قریب ایکسپریس ٹرین ہندو زائرین کے ہجوم میں داخل ہوئی اور لوگوں کو کچلتی چلی گئی۔ ریلوے بورڈ چئیرمین کے مطابق ہندو زائرین دوسری ٹرین میں سوار ہونے کے لئے اسٹیشن پر موجود تھے اور سرخ اشارے کے باوجود پٹڑی عبور کررہے تھے۔حادثے میں متعدد افراد زخمی ہیں اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل افراد نے ٹرین کو آگ لگادی ہے اور ٹرین ڈرائیور کو بھی قتل کر دیا ہے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثہ کے بعد مشتعل افراد نے ٹرین کو آگ لگا دی اور قریبی ریلوے سٹیشن پر حملہ کیا۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی اضافے نفری طلب کر کے سکےورٹی سخت کر دی گئی۔