انتظامیہ ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ،کراچی میں پولیو مہم منسوخ کر دی گئی
کراچی (آئی این پی) کراچی میں شروع ہونے والی پولیو مہم سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دی گئی، انتظامیہ پولیو مہم ٹیموں کو سیکورٹی فراہم نہ کر سکی، فول پروف سیکورٹی ملنے تک پولیو مہم شروع نہیں کی جائیگی۔ پیر کے روز کراچی میں شروع ہونیوالی پولیو مہم سیکورٹی خدشات اور نفری کی کمی کے باعث ملتوی کر دی گئی، کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاﺅن، منگھو پیر، سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاﺅن سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کی خاطر نفری نہ پہنچنے پر پولیو مہم منسوخ کر دی گئی۔