• news

عالم اسلام مصر میں ظلم کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: مولانا سمیع الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام مولانا سمیع الحق نے مصر میں عوام کیخلاف فوجی  دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوموں کی حمایت اور ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کرے۔ اس سلسلے میں نوازشریف پیشرفت کریں۔ انہوں نے مسلم سربراہ کانفرنس کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا مصر کے عوام نے ووٹ کے ذریعے اسلامی نظام کے ساتھ اپنی بے لچک وابستگی کا اظہار کیا لیکن مغرب کی قوتوں نے عوامی مینڈیٹ پر فوج کے شب خون پر جو مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن