• news

چوہدری نثار نے ایوان کو اعتماد میں لے کر اپوزیشن کو خاموش کرا دیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان چوہدری نثار علی خان کی عدم موجودگی پر تنقید کر رہے تھے لیکن چوہدری نثار نے اسلام آباد میں ہونے والے واقعہ کے بارے میں اعتماد میں لے کر اپوزیشن کو خاموش کرا دیا۔ انہوں اپنے تمام اختیارات  پارلیمنٹ کے سامنے سرنڈر کر دیئے  اور پورے ایوان کی کمیٹی کے  تحت کام کرنے کی پیشکش کی۔ پیر چوہدری نثار علی خان کا دن تھا۔ چوہدری نثار نے پراعتماد لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ بہت جلد پس پردہ ہاتھوں تک پہنچ جائیں گے،  ملک سکندر کی جانے والی تحقیقات کے بعد ریڈ زون کی سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن