کپتان کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد کراتے رہیں گے: اسفند یار
پشاور(اے پی اے ) اے این پی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مشترکہ انتخابی جلسہ میں اسفند یار ولی کا کہنا تھا کپتان کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد کراتے رہیں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے ڈیرہ جیل پر حملے کے بعد خیبر پی کے کے حکمرانوں کو حکومت کا حق نہیں رہا۔پی ٹی آئی کے نئے پاکستان میں کہیں وزیر نظر نہیں آتا۔