پارلیمانی کمیٹی سندھ، بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کا فیصلہ نہ کرسکی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے لئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں پوری معلومات فراہم نہ ہونے پر بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس کے ججوں کی تقرری کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین سنیٹر حاجی عدیل کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر حاجی عدیل نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا مزید معلومات طلب کرلی ہیں، آئندہ اجلاس میں جوڈیشل کمشن کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرلیں گے۔