بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن، حکومتی ارکان کی گرما گرمی
کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی ، کان پڑی آواز سنائی نہ دی۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں انجینئر زمرک خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ انکے حلقے میں انتخابات ہو رہے ہیں اور انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لیویز کے سپاہی کا تبادلہ کیا گیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی کہ وزیراعلیٰ لیویز کے سپاہی کے تبادلے کی ہدایت جاری کرے۔ اس موقع پر اپوزیشن اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ارکان نے کھڑے ہوکر بولنا شروع کیا ۔ اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع قلعہ عبداللہ میںحکومتی اقدامات کیخلاف احتجاجا ایوان سے واک آئوٹ کیا اپوزیشن ارکان نے بھی انکا ساتھ دیا۔