• news

پاکستان اور نیپال کا تجارتی واقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد  (اے پی پی)پاکستان اور نیپال نے تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اور نیپال کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا چھٹا اجلاس  اسلام آباد میں ہوا۔  وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور نیپال کے وزیر خزانہ شنکر پرساد کوئرالہ نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے پاکستان اور نیپال کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قیام کا معاہدہ 1983ء میں طے پایا۔ انہوں نے کہا مشترکہ اقتصادی کمشن کا اجلاس، چینلجز کے باوجود اقتصادی کارکردگی بہتر ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن