پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی پر اسکے رشتہ داروں کا ہائیکورٹ کے احاطہ میں تشدد
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو اسکے رشتہ داروں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے عدالتی حکم کے مطابق مداخلت کر کے لڑکی کوشوہر کیساتھ بھجوا دیا۔ پاکپتن کی رہائشی مافیہ اپنے شوہر کیخلاف درج اغواء کے مقدمہ میں بیان دینے کیلئے ہائیکورٹ میں پیش ہوئی۔ لڑکی نے عدالت کو بتایا اسکے شوہر احمد دین پر اسکے اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہ بالغ اور عاقل ہے اور اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ اسکے شوہر کیخلاف درج کروایا گیا اغواء کا مقدمہ جھوٹا ہے۔ لڑکی کے بیان پر فاضل عدالت نے اسکے شوہر کیخلاف مقدمہ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خاتون کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔ لومیرج کرنے والا جوڑا احاطہ عدالت میں پہنچا تو انکے رشتہ داروں نے لڑکی پر حملہ کر دیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔