• news

پنجاب اور پاکستان کو بدلنے والے اپنی ترجیحات واضح نہیں کر سکے: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث مہنگائی کی شرح میں اضافے سے خودکشیوں کارجحان بڑھ گیاہے،سات ماہ میں ایک ہزار افراد نے موت کو گلے لگایاجبکہ صرف لاہور میں300افراد نے مالی پریشانیوں کے باعث خودکشی کی۔ملک کی 70فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔عوام کو دووقت کی باعزت روٹی بھی میسر نہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور پاکستان کو بدلنے والے اپنی ترجیحات کو قوم کے سامنے واضح نہیں کرسکے۔لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔11مئی کے انتخابات میں چہروں کے سواکچھ بھی نہیں بدلا۔سودی نظام نے ہماری معیشت کو بری طرح جکڑا ہواہے۔کالا باغ ڈیم ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن