• news

پنجاب جمناسٹک چیمپئن شپ لاہور کی ٹیم نے ٹرافی جیت لی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پنجاب جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب جمناسٹک چیمپئن شپ میں لاہور کی ٹیم نے 57.05 پوائنٹس حاصل کر کے ٹرافی جیت لی۔ گوجرانوالہ گرین نے 43.25 پوائنٹس حاصل کر کے دوسری جبکہ گوجرانوالہ وائٹ نے 36.50 پوائنٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انفرادی مقابلوں میں لاہور کے خلیل میر نے 16.75پوائنٹس حاصل کیے اور چیمپئن شپ کے بیسٹ جمناسٹ قرار دیئے گئے۔ تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی اسلامیہ کالج سول لائنز کے پرنسپل محمد جاوید باجوہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈل ‘ سرٹیفکیٹ اور ٹرافی تقسیم کی۔

ای پیپر-دی نیشن