6 ماہ قبل جھگڑے پر سکندر نے کنول کا سر مونڈ دیا، 4 مختلف ناموں سے تعارف کراتا
وینکے تارڑ (آن لائن)ملزم سکندر نے کنول کے ساتھ پسند کی شادی کی، 6 ماہ قبل جھگڑے پر اس نے کنول کے سر کے بال مونڈ ڈالے تھے۔ سکندر اپنا تعارف سلطان، فیصل، آصف یا سکندر کے نام سے کراتا تھا۔ اسلام آباد میں آپریشن کے دوران بھی سکندر اپنا نام سلطان بتاتا رہا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سکندر ذہنی طور پر تشدد پسند شخص ہے اور خفیہ اداروں کو عرصہ دراز سے مطلوب تھا۔ مختلف ناموں کی وجہ سے وہ پکڑ میں نہیں آرہا تھا۔ پاکستان واپس آنے پر اس کا عبیداللہ کے ساتھ گہرا تعلق بن گیا اور یہ دونوں اکٹھے بیٹھ کر شراب اور چرس پیتے۔