• news

ہنگو: نامعلوم افراد کی پولنگ سٹیشن کا دورہ کرنیوالی فورسز پر فائرنگ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی

ہنگو ( آئی این پی ) ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد کی سکیورٹی فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک مسلح شخص زخمی ہوگیا ، سکیورٹی فورسز کے اہلکار پی کے 42کے پولنگ سٹیشن کا دورہ کررہے تھے ۔ منگل کو ہنگو کے علاقے توع سرائے میں اس وقت نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب سکیورٹی اہلکار خیبر پی کے کی اسمبلی کی نشست پی کے 42 کے پولنگ سٹیشن کا دورہ کررہے تھے جس پر سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا جسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن