وزارت صنعت نے پاکستان سٹیل کی نجکاری کی تجویز دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت صنعت نے پاکستان سٹیل کی نجکاری کی تجویز دے دی گئی۔ وزارت صنعت نے پاکستان سٹیل کی بحالی کے لئے وزارت خزانہ کو سفارشات بھجوا دیں۔ پاکستان سٹیل کی مکمل یا کم از کم 26 فیصد حصص کی نجکاری کی تجویز دی گئی ہے۔