• news

راولپنڈی: الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ کو جواب داخل کرانے کیلئے ایک روز کی مہلت دیدی

راولپنڈی (آئی این پی) الیکشن ٹریبونل راولپنڈی نے سابق رکن پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ کی الیکشن پٹیشن پر جواب داخل نہ کرانے پر حلقہ پی پی 11 سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ راشد حفیظ کو ایک روز کی مہلت دیتے ہوئے آج  تک سماعت ملتوی کردی۔ مسلم لیگ (ن) کے ضیاء اللہ شاہ نے  پٹیشن دائر کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن