واہگہ بارڈر سے بھارتی جاسوس گرین ٹائون سے کوئٹہ دہشت گردی میں ملوث شخص گرفتار
لاہور (اے این این+ این آئی آئی) بھارتی سرحد پر واہگہ کے قریب پاکستان رینجرز نے ایک بھارتی جاسوس کو حراست میں لے لیا جس کا تعلق بھارت کے صوبہ بہار سے بتایا گیا ہے اور اسکی شناخت مندرا کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی جاسوس کے قبضے سے پاکستان کی اہم عمارتوں کے نقشے اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ رینجرز نے ملزم کو پوچھ گچھ کیلئے ادارے کے سپرد کردیا ہے۔ دریں اثناء حساس اداروں نے لاہور کے علاقہ گرین ٹائون میں چھاپہ مار کر ایک مبینہ دہشت گرد قاری بلال کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ کالعدم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔