• news

سنجے دت جیل میں بیمار‘ جیل حکام سے چھٹی کی درخواست

ممبئی ( آئی این پی ) بھارتی فلموں میں منا بھائی کے نام سے پکارے جانے والے ایکشن ہیرو سنجے دت ان دنوں جیل میں شدید بیمار ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے جیل حکام سے علاج کی خاطر بیس دن کی چھٹی کی درخواست کی ہے۔ فلموں میں دوسروں کی تیمارداری کرتے ہوئے دکھائی دینے والے سنجو بابا خود شدید بیمار ہو گئے ہیں۔ وہ آج کل سلاخوں کے پار ہونے کی وجہ سے بہتر علاج کی سہولیات سے محروم ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ سجنے دت نے اس حل کے لئے جیل حکام کو 20 دنوں کی چھٹی کی درخواست دی ہے تاکہ وہ جیل سے باہر آکر باقاعدہ علاج کروا سکیں۔ اطلاعات کے مطابق جیل انتظامیہ نے ان کی اس بات پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔ اب دیکھتے ہیں سنجو بابا کو بیماری کے بہانے کھلی فضا میں سانس لینے کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن