• news

قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت کا 3 لاکھ ٹن درآمدی یوریا پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے پی اے ) حکومت تین لاکھ ٹن یوریا کی درآمد پر ڈھائی ارب روپے سبسڈی فراہم کرے گی، عالمی منڈی میں یوریا کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں کھاد کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث مقامی کاشت کاروں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کسانوں کی سہولت کیلئے عالمی منڈی سے تین لاکھ ٹن یوریا درآمد کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تین کمپنیوں سے معاملات بھی طے کرلئے ہیں جن کی قیمت مقامی قیمت سے کہیں کمی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں یوریا کی قیمت 1675 روپے فی 50 کلو گرام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن