• news

دنیا کی کوئی طاقت جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بننے سے نہیں روک سکتی: یوسف رضا گیلانی

لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے وائس چیئر مین سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘جنوبی پنجاب کے ساتھ آج بھی سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے‘ پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوںپر بلدیاتی انتخابات کاانعقاد جمہوریت پرشب خون مارنے کے مترادف ہوگا‘ مسلم لیگ (ن) نے پہلے تین ماہ میں قوم کو مایوس کیا ہے اور وزیر اعظم کا قوم سے خطاب بھی مایوس کن رہا ہے جس میں قوم کو مسائل کے حل کیلئے حکو متی اقدامات سے آگاہ نہیں کیا ‘ پیپلزپارٹی ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اورکامیابی حاصل کرے گی۔ لندن سے وطن واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوںپر کرانے سے پنجاب حکومت کمزور ہونے کا خدشہ تھا اس لئے غیر جماعتی بنیادوں پربلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں اور منتخب ہونے والے نمائندوں کوپولیس کے زور پر اپنے ساتھ ملایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اٹھانے والی جماعت خود کو عوام کے زیادہ قریب تر سمجھتی تھی لیکن اسکا یہ اقدام پری پول رگنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عام انتخابات سے قبل تبدیلی کے نعرے لگائے گئے لیکن وہ آج کہیںنظر نہیں آرہی انتخابات سے قبل عوام سے یہ بھی کہا گیاکہ منتخب ہونے کے تین ماہ بعد بجلی دیدیں گے لیکن آج کہا جارہا ہے کہ پانچ سال بعد دیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن