• news

ملالہ یوسف زئی کو ٹپریری انٹرنیشنل امن ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد(آن لائن) دہشت گردی کی شکار پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو آئرلینڈ میں ٹپریری انٹرنیشنل امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب ٹپریری کے بالی کیسٹن ہوٹل میں ہوئی۔ ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاالدین بھی ان کے ہمراہ تقریب میں شریک تھے۔ امن تنظیم کی سیکرٹری مارٹن کوئن کے مطابق تعلیم کے میدان میں ملالہ کی کوششیں بے مثال ہیں، وہ ملالہ یوسف زئی کو ایوارڈ دے کر بے حد خوش ہیں۔ تقریب سے خطاب میں ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی لڑکی نہیں بلکہ دنیا میں تعلیم کے فروغ کے لئے جدوجہد کرنے والی ملالہ کے طور پر اپنی پہچان قائم کرنا چاہتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن