ڈیرہ غازی خان میں خود کش حملے کے 3 ملزم عدم ثبوت پر رہا
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ) خصوصی عدالت برائے انسداد دہشتگردی کے جج نے امام بارگاہ جوہر علی میں چہلم کے جلوس میں خودکش دھماکہ کے تین مبینہ ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کا حکم سنایا ہے۔ تین گرفتار ملزموں غلام مصطفی قیصرانی ، قاری محمد اسماعیل اور نعیم حیدر کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کا حکم سنایا ہے۔مقدمہ میں ملوث مفرور ملزم عبیداللہ کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔