• news

سپریم کورٹ کے نوٹس پر رینجرز نے کراچی کے شہری کو رہا کر دیا، عدالت نے درخواست نمٹا دی

 اسلام آباد+کراچی (ثناء نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد رینجرز نے کراچی سے گرفتار کئے گئے شخص کو رہا کر دیا آئی جی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر عدالت  نے کراچی کی رہائشی خاتون طاہرہ بانو کی درخواست نمٹا دی۔ قبل ازیں درخواست پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اور ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن