خیبر میل کا شجاع آباد کے قریب انجن فیل‘گاڑی 3 گھنٹے ویرانے میں رکی رہی
شجاع آباد (نامہ نگار) پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کا شجاع آباد کے قریب چک آر ایس سٹیشن پر انجن فیل ہو گیا تقریباً تین گھنٹے گاڑی سنسان سٹیشن پر کھڑی رہی مسافر شدید گرمی اور حبس میں پریشان رہے۔ کسی اہلکار نے فون سننا گوارا نہ کیا مسافروں نے ریلوے حکام کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ملتان سے دوسرا انجن منگوا کر گاڑی کو روانہ کیا گیا۔