• news

وزیر داخلہ نے پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف کے حامیوں کو چارج شیٹ کر دیا

بدھ کی شام ایوان بالا میں کم وبیش دو گھنٹے تک بلیو ایریا  اسلام آباد میں  پیش آنے والے واقعہ  پر اپوزیشن کی طرف سے کی جانے والی تنقید کا بھرپور جواب دے کر  ایک بار پھر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ گزشتہ روز   رضا ربانی نے اپنے جوہر خطابت دکھائے تھے اور چوہدری نثار علی خان کو تختہء مشق بنایا تھا،  بدھ کو قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے جہاں ایک وکیل کی حیثیت سے زمرد خان کے اقدام کو درست قرار دینے اور انہیں ہیرو ثابت کرنے کے اپنا زور لگایا وہاں انہوں نے  یہ نظم بھی پڑھی  ساری دنیا پوچھ رہی ہے اب تم ساتھ ہو، انہوں نے میاں رضا ربانی اور چوہدری اعتزاز احسن کو آڑے ہاتھوں لیا اور پھر ڈیڑھ گھنٹے تک پیپلز پارٹی اور جنرل مشرف کے ساتھیوں پر برستے رہے ان کی تقریر کے دوران ایوان میں سناٹا طاری رہا۔

ای پیپر-دی نیشن