• news

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات معیشت کو بھگتنا پڑیں گے: خواجہ خاور

لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے بزنسمین پولیس لائزن کے چیئرمین اور لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن خواجہ خاور رشید نے روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی سازوں بالخصوص سٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ کچھ عرصہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی ہونا کوئی معمولی مسئلہ نہیں ، اس کے اثرات صنعت و تجارت سمیت مجموعی طور پر ساری معیشت کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ ا روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی خام مال مہنگا ہورہا ہے جس کی وجہ سے برآمدی شعبے سے وابستہ صنعتکار غیرملکی خریداروں سے طے شدہ سودے پورے کرنے سے قاصر ہیں۔ اگر ڈالر کی قیمت اسی طرح بڑھتی رہی تو نہ صرف تمام درآمدی اشیاء کی لاگت بڑھ جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن