• news

’’ووٹ برائے فروخت‘‘ 15 ہزار کا بجلی بل جمع کرانے پر 10 ووٹ، پشاور میں ایک شخص نے پوسٹر لگا دیئے

پشاور (آئی این پی) پشاور میں  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون کے ضمنی انتخاب کے موقع پر ایک  شخص کی طرف سے امیدواروں کو  15ہزار کا بجلی کا بل جمع  کرا کر اپنے گھر کے  10 ووٹ   دینے کی کھلی پیشکش کی گئی۔ شیخ آباد  کے پولنگ سٹیشن پر ایک  ووٹر کھلے عام  پوسٹر بنا کر امیدواروں کو  15 ہزار روپے  کے  بجلی  کے بل کی ادائیگی پر  10 ووٹ دینے کی پیشکش کرتا رہا۔ پولنگ سٹیشن کے قریب لگائے گئے  پوسٹر پر  پیشکش  کے ساتھ رابطہ نمبر بھی  درج کیا گیا  تھا۔ رپورٹ کے مطابق  دو سیاسی جماعتوں  کی طرف سے  اس  شخص سے رابطہ  بھی کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن