• news

وانا بم حملے میں طالبان کمانڈر چچا زاد بھائی 3 محافظوں سمیت جاں بحق

وانا (ثناء نیوز +نوائے وقت نیوز) جنوبی وزیرستان کے علا   قے وانامیںایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے سے ا ڑادیاگیا۔ طالبان کمانڈرغلام جان سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایجنسی کے صدر مقام وانا کے قریب تحصیل برمل کے علاقے شولدم میں ہوا۔ انتظامیہ کے اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم حملہ تھا اور طالبان کمانڈر غلام جان اس حملے کا نشانہ بنے۔اہلکار کے مطابق ازبکوں کے حامی کمانڈز غلام جان ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ وہ سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار کمانڈر غلام جان ان کے چچار زاد بھائی جمعہ خان اور تین محافظ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والے غلام جان پر ماضی میں بھی کئی قاتلانہ حملے ہوئے لیکن وہ محفوظ رہے تھے۔ وہ ان طالبان کمانڈروں میں سے تھے جو دو ہزار سات میں جنوبی وزیرستان کے اہم طالبان کمانڈر ملا نذیر کی ازبک شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران علاقہ چھوڑ کر شمالی وزیرستان چلے گئے تھے۔ پولیٹیکل حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن