• news

لاپتہ افراد کے مسئلے میں شدت آ گئی: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (بی بی سی) بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے بی بی سی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں تسلیم کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسئلے میں شدت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کو درپیش سب سے بڑا مشکل مسئلہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں اور لاپتہ افراد کا ہے۔ ’جب سے میری حکومت قائم ہوئی تھی اس کے بعد یہ مسئلہ کم ہوا تھا لیکن اب ہفتہ دس دن سے اس میں تیزی آئی ہے۔ میں اسمبلی میں اس پر دو دن کی بحث رکھ رہا ہوں تاکہ اس تجزیہ کیا جائے اور مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔‘

ای پیپر-دی نیشن