پاکستان رینجرز نے غیر قانونی طو رپر سرحد پار کرنے والے بھارتی لڑکے کو جیل بھجوا دیا
پاکستان رینجرز نے غیر قانونی طو رپر سرحد پار کرنے والے بھارتی لڑکے کو جیل بھجوا دیا
عمر کوٹ (آئی این پی) پاکستان رینجرز نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے بھارتی لڑکے کو جیل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی لڑکے کو حیدر آباد میں بچوں کی جیل منتقل کر دیا گیا۔ کھوکھرا پار کے قریب سرحد پار کرنے والے 15سالہ اس لڑکے کو پاکستان رینجرز نے چیتا چوک سے حراست میں لیا تھا۔ کھوکھرا پار پولیس کے ایس ایچ او خورشید بھٹی نے بتایا کہ ٹراو¿زر اور شرٹ میں ملبوس یہ لڑکا اردو اور انگریزی زبان میں بات کرتا ہے۔ لڑکے نے پولیس کو اپنا نام جیتندر ارجن ور بتایا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ ریاست مدھیہ پردیش کا رہنے والا ہے۔
بھارتی/لڑکا