اسلام آباد واقعہ کے ملزم سکندر کو سرجیکل آئی سی یو منتقل کر دیا گیا
اسلام آباد واقعہ کے ملزم سکندر کو سرجیکل آئی سی یو منتقل کر دیا گیا
اسلام آباد (خبرنگار) اسلام آباد مےں 6گھنٹے تک اسلحہ کے زور پر دہشت گردی پھےلانے والے مسلح شحص ملک سکندر کولوئر آئی سی یو سے سرجیکل آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔پمز ذرائع کے مطابق ملزم مکمل طورپر ہوش مےں ہے اور تےزی سے معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے،کھانے پےنے کی کسی چےز کی کوئی پابندی نہےں، چل پھر سکتا ہے مگر ٹانگ مےںمعمولی دردمحسوس کرتا ہے۔گولی لگنے سے ملزم کے لنگز شدےد متاثر ہوئے تھے جبکہ بائےں ٹانگ کی پنڈلی کی دونوں ہڈےاں ٹوٹ گئیں تھےں۔ ملزم کا دماغی توازن بالکل درست ہے ڈاکٹروں نے ان کے دماغ کا مکمل چےک اپ کرلےا ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ فی الحال پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لئے ہسپتال سے رجوع نہیں کیا اگر طلب کیا تو غور کریں گے ۔ ملزم کی حالت کافی بہتر ہونے پر پولیس کے حوالے کردیا جائے گا ۔ پمز ہسپتال میں سرجیکل وارڈ پر پہرہ سخت کردیاگیا ہے۔
ملک سکندر