• news
  • image

امریکہ میں بےروزگاری بڑھ گئی، گزشتہ ہفتے 1300 افراد کا اضافہ ہوا

امریکہ میں بےروزگاری بڑھ گئی، گزشتہ ہفتے 1300 افراد کا اضافہ ہوا

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ میں 17 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم امریکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کے فوائد وصول کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے ایسے افراد کی تعداد میں 13 ہزار کا اضافہ ہوا اور یہ 323000 سے بڑھ کر 336000 ہو گئے۔ اس سے قبل تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تعداد 337000 ہونے کی توقع تھی۔ بے روزگاری کی سہولیات کی وصولی کا کلیم کرنے والوں کی 4 ہفتوں کی اوسط 2250 رہی اور یہ گزشتہ 6 سال کے دوران 330500 کی اوسط کے ساتھ سب سے کم تعداد تھی۔
امریکہ/بے روزگار

epaper

ای پیپر-دی نیشن