امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی چودھری شجاعت سے ملاقات
امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی چودھری شجاعت سے ملاقات
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے علاوہ افغانستان کی صورتحال، اسلامی دنیا کے حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر کے ہمراہ نئے امریکی پولیٹیکل قونصل رک واٹرز بھی تھے۔
چودھری شجاعت سے ملاقات