• news
  • image

اسلام کا خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے سے کوئی تعلق نہیں: فضل الرحمان

اسلام کا خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے سے کوئی تعلق نہیں: فضل الرحمان

اسلام آباد(اے پی اے) مولانا فضل الرحمن نے الیکشن کمشن سے درخواست کی ہے کہ این اے پانچ اور 27کے نتائج نہ روکے جائیں۔ مولانا فضل الرحمن نے الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن پولنگ سٹیشنز پر خواتین کو ووٹ سے روکا گیا وہیں کے وہاں کے نتائج روکے جائیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا خواتین کو ووٹ سے روکنا روایت تو ہوسکتی ہے اسلام ، شریعت اور سیاسی جماعتوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ان کا کہنا تھا وہ مرد اور خواتین کے ووٹ کے برابر حق کے حامی ہیں۔ خواتین کو ووٹ سے روکنے والے جرگے کے لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔ بعض لو گ خواتین کے نام پر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صرف ان پولنگ سٹیشنز کے نتائج روکے جائے جہاں پر ووٹ پول نہیں ہوئے۔
فضل الرحمان

epaper

ای پیپر-دی نیشن