• news

وفاقی حکومت سندھ میں قتل عام رکوانے کیلئے اختیارات استعمال کرے: ممتاز بھٹو

وفاقی حکومت سندھ میں قتل عام رکوانے کیلئے اختیارات استعمال کرے: ممتاز بھٹو

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی میں کوئی ایسا دن خالی نہیں جاتا جب پندرہ بیس افراد قتل نہ ہوتے ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قتل و غارت کا یہ سلسلہ پیپلزپارٹی کی حکمرانی میں گزشتہ 6 سال سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء کی حفاظت پر مامور ہیں۔ ایسے غیر قانونی عمل پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس شرمناک صورت حال کا نوٹس لیں اور ان وزراءکی سکیورٹی پر خرچ ہونے والی رقم بھی ان سے واپس لی جائے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں قتل عام بند کرانے کے لئے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرے۔
ممتاز بھٹو

ای پیپر-دی نیشن