گوجرانوالہ: سابق وفاقی وزیر سمیت 20 اہم شخصیات کے سی این جی سٹیشنز کنکشن منقطع
گوجرانوالہ: سابق وفاقی وزیر سمیت 20 اہم شخصیات کے سی این جی سٹیشنز کنکشن منقطع
گوجرانوالہ+ جڑانوالہ+ فیصل آباد+ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) بجلی اور گیس چوری کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ محکمہ سوئی گیس کی چھاپہ مار ٹیموں نے چھاپے مار کر شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر کے سی این جی سٹیشن سمیت دیگر اہم شخصیات کے 20 سی این جی سٹیشنز کے گیس کنکشن منقطع کر دئیے ہیں۔ محکمہ سوئی گیس ٹاسک فورس کے انچارج ثناءاللہ تارڑ‘ سینئر انجینئر مانیٹرنگ اشرف‘ عاصم میر اور دیگر ممبران پر مشتمل ٹیم نے گوجرانوالہ سٹی اور کامونکی میں چھاپے مار کر چھٹی کے روز سی این جی فروخت کرکے شیڈول کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وفاقی وزیر کے سی این جی سٹیشن سمیت دیگر اہم شخصیات کے سی این جی سٹیشن جن میں چوہدری، اتفاق مدنی‘ کینال ویو،‘ نیچرل، سمائ، شمع، انمول، الخیر، تاج‘ وگر سی این جی‘ ارقم سی این جی‘ المکہ سی این جی اور المدینہ سی این جی سٹیشنز کے گیس کنکشن منقطع کردئیے ہیں اور رپورٹ جنرل مینجر سوئی گیس کو بھجوا دی ہے۔ ادھر چےف اےگزےکٹو گےپکو نے کرپشن اور بد عنوانےوں کی شکاےات پر دو اعلیٰ افسران سمےت تےن ملازمےن معطل کر کے اعلیٰ سطحی تحقےقات کا حکم دےدےا ہے۔ چےف اےگزےکٹو گےپکو محبوب عالم گجر کو خفےہ ذرائع سے معلوم ہوا ماڈل ٹاﺅن سب ڈوےژن کے فےڈر احمد پورہ کے انچارج لائن سپرےڈنٹ نے مبےنہ طور پر رشوت لےکر ٹےسٹ رپورٹ کی تصدےق کے بغےر انڈسٹری کنکشن کا تھری فےس مےٹر لگا کر بجلی کی سپلائی چالو کر دی ہے جبکہ مےٹرےل دستےابی کےلئے اےکسئن ڈوےژ ن نمبر نے SJO جاری کےا تھا۔اےکسین ڈوےژن نمبر 1رانا وقاص ارشد اور اےج ڈی اےم کو معطل کر دےا ہے جبکہ اےس ڈی او گر جاکھ سب ڈوےژن طارق رسول کو اےف آئی اے کی جانب سے مختلف الزامات کے تحت اےف آئی آر درج کروانے کی پاداش مےں ملازمت سے معطل کےا گےا ہے۔ ادھر جڑانوالہ ڈویژنل نائب صدر یوتھ ونگ شوکت علی کے گھر واپڈا جڑانوالہ کی ٹیم نے چھاپہ مار کر بجلی چوری کرنے کے الزام میں میٹر اتار لیا اور شوکت علی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ جڑانوالہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سٹی جڑانوالہ کا ہنگامی اجلاس شیخ عدنان شہزاد سٹی صدر کی زیرصدارت، اے ڈی ملک سٹی جنرل سیکرٹری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیسکو جڑانوالہ کے ایس ڈی او محمد فہیم کی غنڈہ گردی کا بھرپور نوٹس لیا گیا۔ شوکت علی کے خلاف جھوٹا پرچہ درج کروانے اور درست میٹر کو غیرقانونی طور پر اتارنے کے اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا مذکورہ واقعہ کا نوٹس لے کر اور شوکت علی کے گھر میں داخل ہونے پر مذکور کے خلاف فوجداری مقدمہ اندراج کر کے سزا دی جائے۔ اجلاس میں شامل ڈاکٹر نواز بلوچ عمران پراچہ عابد سہیل، رانا جمیل، آصف، حافظ منیب و دیگر درجنوں عہدیدار و اراکین نے مطالبہ کیا تمام ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس میجر (ر) اختر اعوان کی سربراہی میںفیسکوانٹیلی جنس اور آپریشن سٹاف پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورسز کی ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ مختلف سب ڈویژنوں کی ٹاسک فورسز نے کارروائی کے دوران 48 بجلی چور پکڑ لئے۔ ایس ڈی او مدینہ ٹاﺅن سب ڈویژن سجاد محمود نے انٹیلی جنس ٹیم اور آپریشن سٹاف کے ہمراہ خیابان کالونی میں علی رضا فیاض کا گھریلو میٹر چیک کیا تو صارف میٹر کی ریڈنگ ریورس کرکے بجلی چوری کا مرتکب پایا گیا جبکہ کوہ نورٹاﺅن کے کاشف کو شنٹ سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خاں نے غیرقانونی طور پر مجاز اتھارٹی کی اجازت کی منظوری کے بغیر ٹیکسٹائل ملز کو ستارہ انرجی لمیٹڈ کے ذریعے کنکشن دینے پر چیف انجنیئر فیسکو ظفر عباس بخاری، دو ایگزیکٹو انجنیئرز عبدالر حمٰن اور اکبر رندھاوا، ایس ڈی او بنڈالہ سب ڈویژن امتیاز احمد اور لائن سپرنٹنڈنٹ بنڈالہ محمد نوید کو معطل کردیا۔ علاوہ ازیں پیر محل میں بجلی میٹر سلو کر کے محکمہ واپڈا کو سالانہ کروڑوں روپے کا انجکشن لگانے والا سلطان محمود پکڑا گیا۔پیر محل میں واپڈا ٹاسک فورس ٹیم نے سندھیلیانوالی روڈ پر واقع گاﺅں 687/27گ ب کے محمد علی کے نام لگے بجلی میٹر سے محمد زاہد ولد محمد علی کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
بجلی چور پکڑ لئے