شہروں میں 10، دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
شہروں میں 10، دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
لاہور+ نامہ نگار (این این آئی+ آن لائن) بارشوں کا سلسلہ رکنے اور حبس کے بعد بجلی کی طلب میں اضافے کے بعد شہری اور دیہی علاقوں میں 10 سے 14 گھنٹے کی دوبارہ لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل طلب 15400 جبکہ پیداوار 13100 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ ہائیڈل سے 5410، تھرمل سے 1810 اور آئی پی پیز سے 5880 میگاواٹ بجلی کا حصول ہوا۔ شارٹ فال 2300 میگاوات تک پہنچنے کے بعد شہری علاقوں میں 8 سے 10 جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 12 سے 14 تک برقرار ہے جبکہ دور دراز علاقوں میں یہ دورانیہ 18 گھنٹے تک جا پہنچا ہے جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ روات لائن کا کنکشن ٹوٹنے کی وجہ سے 500 میگاواٹ کی سپلائی ختم ہوئی ہے جس کی وجہ سے لاہور اور گوجرانوالہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ گوجرانوالہ اورگردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا پھر سے طول پکڑنے لگا‘ کئی علاقوں میں ٹرپنگ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گوجرانوالہ اوراس کے گردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔
لوڈشیڈنگ