• news

پارلیمانی کمیٹی نے سندھ، بلوچستان ہائی کورٹس کے ججوں کیلئے 11ناموں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس کے ججوں کیلئے 11ناموں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ اجلاس سینیٹر حاجی عدیل کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ جوڈیشل کمشن کی جانب سے بھیجے گئے سندھ ہائیکورٹ کیلئے مسٹر شوکت علی میمن، مسز اشرف جہاں، مسٹر شاہ نواز طارق، مسٹر عبدالمالک، مسٹر نظر اکبر، مسٹر محمد جنید غفار، مسٹر ظفر احمد راجپوت، مسٹر احسن فیروز اور بلوچستان ہائیکورٹ کے مسٹر شکیل احمد، مسٹر اعجاز سواتی اور مسٹر محمد کامران ملا خیل کے ناموں پر غور کیا گیا جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ طور پر 11ناموں کی منظوری دیدی۔ صحافیوں سے بات چیت میں سینیٹر حاجی عدیل نے کہاکہ کمیٹی نے جوڈیشل کمشن کی سفارشات کے بعد متفقہ طور پر 11ناموں کی منظوری دیدی۔ کمیٹی کی ورکنگ کو بہتر رکھنے کے لئے 3رکنی سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ سب کمیٹی دائرہ کار کو بہتر بنانے کیلئے ڈرافٹ تیار کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کے لئے 14دن کا وقت کم ہے اس کیلئے اس میں ترمیم کی ضرورت پڑی تو کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن