کیپٹو پاور پلانٹس کے سوا تمام سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد (خبرنگار) حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کے سوا تمام سیکٹرز کے لئے گیس کی قیمتیوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گھریلو و صنعتی، تجارتی اور سی این جی سیکٹر کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں۔ پرائیویٹ اور سرکاری سطح پر چلنے والے پاور پلانٹس کی گیس کی قیمت بھی پرانی سطح پر برقرار رکھی جائے گی جبکہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس کی قیمتوں میں 85روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس کے نرخ 573فی ایم ایم بی ٹو یو ہوگے ہیں۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ گیس کی قیمتیں نہ بڑھانا احسن فیصلہ ہے۔