• news

خیبر پی کے میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری، ڈسٹرکٹ تحصیل کونسلوں کے انتخابات جماعتی ہونگے

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پی کے میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری دے دی جس کے مطابق صوبے بھر میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسل کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے جبکہ ولیج کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے مسودے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں عمران خان، جہانگیر ترین، پروفیسر ابراہیم کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک، سکندر شیر پاو¿ اور صوبائی وزیر عنایت اللہ نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر عنایت اللہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہونےوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل اور تحصیل کونسل کے چیئرمین کا انتخاب ایوان کے اندر سے ہو گا جبکہ پارٹی مخالف ووٹ دینے پر رکن کو نااہل قرار دیدیا جائیگا۔ نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ منظوری کےلئے پہلے محکمہ قانون کے حوالے کیا جائیگا اور بعد میں خیبر پی کے اسمبلی میں ستمبر میں پیش کیا جائیگا جبکہ صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن