سرتاج عزیز سے امریکی سفیر کی ملاقات، لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال سمیت دہشت گردی اور علاقائی سلامتی کے مسائل پر دونوں رہنماﺅں نے بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے مشیر خارجہ سے ملاقات میں لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر امریکی حکومت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مشیر امور خارجہ و قومی سلامتی نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی اور علاقائی سلامتی کے معاملات بھی زیر بحث آئے جبکہ افغان صدر حامد کرزئی کے متوقع دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔