تحریک انصاف کے مہر واجد کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 کے ریٹرننگ افسر نے 376 ووٹوں کے فرق سے ضمنی الیکشن ہارنے والے تحریک انصاف کے امیدوار مہر واجد عظیم کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔ مہر واجد عظیم نے نتائج کے اعلان کے فوری بعد درخواست دائر کی تھی۔ ریٹرننگ افسر جاوید اقبال نے مہر واجد عظیم کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں ریٹرننگ آفیسر کی عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے مہر واجد عظیم نے کہا کہ وہ بھاری اکثریت سے جیت رہے تھے لیکن اچانک انکی شکست کا اعلان کردیا گیا۔
فراہمی