• news

ای گورنمنٹ منصوبے پر کام شروع کردیا، سائبر کرائم پر قانون ایک ماہ میں تیار ہوگا: انوشہ رحمان

اسلام آباد(این این آئی)وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہاہے کہ پی ٹی سی ایل کے تعاون سے ای گورنمنٹ کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ،ملک میں گرے ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی مانیٹرنگ آلات نصب کررہے ہیں جو 15ستمبرسے کام شروع کرینگے۔ یوٹیوب پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے خصوصی طریقہ کاروضع کرلیا ہے اوریوٹیوب کھولنے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ بین الوزارتی کمیٹی کریگی،تھری جی سپیکٹرم کی نیلامی میں نئے آپریٹرز بھی حصہ لے سکتے ہیں مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ 2 ستمبر کو کوئی فیصلہ کردیگی جس کے بعد پی ٹی اے کے ارکان اورچیئرمین کاتقرر کردیاجائیگا۔ سائبرکرائم کے حوالے سے قانون کامسودہ تیار کررہے ہیں اور یہ کام ایک ماہ میں مکمل ہوجائیگا۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرے ٹریفکنگ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے اربوں کا نقصان پہنچایاجارہا ہے۔ جب ہماری حکومت آئی تو یہ انکشاف ہوا کہ پی ٹی اے کے پاس گرے ٹریفکنگ کی مانیٹرنگ کیلئے کوئی سسٹم نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن