کئی ہفتوں کے اضافے کے بعد مہنگائی کے حساس اعشاریوں میں 0.26 فیصد کمی، ادارہ شماریات
اسلام آباد (اے پی اے) کئی ہفتوں کے اضافے کے بعد مہنگائی کے حساس اعشاریوں میں کمی ہو گئی۔ ایک ہفتے کے دوران صفر اعشاریہ دو چھ فیصد کمی ہوئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گندم، چینی، مٹن، ایل پی جی سمیت چوبیس اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پیاز، لہسن، دال مونگ سمیت نو اشیاءکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔